بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
Web Desk
25 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ایک بیان میں تینوں چیف جسٹس صاحبان سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دس روز قبل تینوں چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی تھی مگر اب تک اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جس پر وہ ایک بار پھر مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری انصاف دیا جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا گیا تھا، جسے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے پہنچایا گیا اور وکیل کے مطابق اس خط میں طبی سہولتوں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے اور انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس
25 November 2026
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
25 November 2026
امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ
25 November 2026
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق
25 November 2026
ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 November 2026
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹم جاری
25 November 2026
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار مستقل طور پر واپس لے لیے گئے
25 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026