LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

Web Desk

25 November 2026

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے 22 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب کے دوران مختلف تعلیمی پروگراموں کے 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 48 طلبہ کو گولڈ میڈلز دیے گئے، اس کے علاوہ 18 اسکالرز کو پی ایچ ڈی اور 145 اسکالرز کو ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریاں بھی تفویض کی گئیں۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے، لہٰذا نوجوان جدت، دیانت داری اور معاشرتی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، جبکہ انہوں نے جامعہ کشمیر کی عالمی تعلیمی درجہ بندیوں میں پیش رفت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ معیاری تعلیم، تحقیق اور جدید نصاب جامعہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ تقریب میں بتایا گیا کہ رواں تعلیمی سال میں 111 طلبہ کو 50 لاکھ روپے سے زائد اور گزشتہ دو برسوں کے دوران 228 طلبہ کو ایک کروڑ روپے سے زائد کے تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے۔