پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
Web Desk
24 November 2026
آسٹریلوی کرکٹ کا بدنامِ زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے، جہاں ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کیپ ٹاؤن اسکینڈل کے محض 6 ماہ بعد پاکستان کے خلاف 2018ء کے دبئی ٹیسٹ میں گیند کی حالت بگاڑنے کی ایک اور مبینہ کوشش کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2018ء میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دبئی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر منٹس (ٹافیوں) کی مدد سے گیند کی حالت تبدیل کرنے کی تجویز پر آپس میں مشورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم میں شامل ایک نئے کھلاڑی نے مبینہ منصوبے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہم دوبارہ وہی حرکت کرنے جا رہے ہیں؟
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میچ کے دوران ایک متبادل فیلڈر کو مبینہ طور پر منٹس لینے کے لیے ڈریسنگ روم بھیجا گیا، تاہم اس وقت کے آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے متبادل فیلڈر کو واپس بھیج دیا۔
مزید برآں سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر بھی کھلاڑیوں کے اس مبینہ اقدام پر شدید برہم ہوئے اور سخت پیغام دیا، جس پر کپتان ٹم پین نے سپورٹ اسٹاف کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی قیادت میں منٹس کے ذریعے گیند کی حالت تبدیل نہیں ہونے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن کے ’سینڈ پیپر‘ اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے میدان میں ٹافیاں لے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی، تاہم نئی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر کے بغیر بھی بال ٹیمپرنگ کی روایت موجود تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا مذکورہ دبئی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا ہو گیا تھا
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026
عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
24 November 2026
ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
24 November 2026