بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
Web Desk
24 November 2026
پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (ILT20) میں اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار اور ریکارڈ ساز بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو شارجہ واریئرز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شارجہ واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے جواب میں دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
بابر اعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ اس عمدہ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) قرار دیا گیا۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز کے دوران 13 چوکے لگا کر آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا؛ اس سے قبل یہ اعزاز علیشان شرفو کے پاس تھا جنہوں نے 2024ء میں ایک اننگز میں 11 چوکے لگائے تھے۔
میچ کے دوران بابر اعظم نے 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جارڈن کلارک کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ یہ دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی ہے، جبکہ ٹیم اپنا اگلا میچ 25 نومبر کو دبئی کیپیٹلز کے خلاف کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
24 November 2026
ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
24 November 2026