چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
Web Desk
25 November 2026
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی 2023 سے اب تک یہ میگا ایونٹ چوتھی مرتبہ التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے مطابق 3 سے 11 اپریل 2027 تک اسلام آباد میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کو اس لیے ملتوی کرنا پڑا کیونکہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور سعودی اولمپک اینڈ پیرا اولمپک کمیٹی نے سعودی عرب میں چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کو ری شیڈول کرتے ہوئے 28 مارچ تا 8 اپریل 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو ان گیمز کی میزبانی 2023 میں ملی تھی جس کے انعقاد کے لیے وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 11 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا تھا اور اب تک 5 ارب روپے جاری بھی کیے جا چکے ہیں، جبکہ طے شدہ منصوبے کے تحت 11 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور 6 ارب روپے گیمز کے دوران کھلاڑیوں و آفیشلز کی بورڈنگ، لاجنگ سمیت دیگر انتظامی امور پر خرچ کیے جانے تھے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم
25 November 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
25 November 2026
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سری لنکا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
25 November 2026