ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
Web Desk
24 November 2026
بھارت اے کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری، 150 رنز اور ڈبل سنچری مکمل کرنے کے عالمی ریکارڈز توڑ کر تہلکہ مچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ویبھو سوریاونشی نے غیر معمولی اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 28 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلوی بیٹر جیک فریسر میکگرک کا 29 گیندوں پر تیز ترین لسٹ اے سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویبھو سوریاونشی نے اپنی دھواں دار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور پھر محض 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کر کے ایک اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 53 گیندوں پر 204 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، جس میں 28 بلند و بالا چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
ویبھو سوریاونشی کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت بھارت اے نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا 250 رنز کا ہدف محض 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026
عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
24 November 2026
ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
24 November 2026