لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
Web Desk
25 November 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹر کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔
فرنچائز کے مطابق کمندو مینڈس سری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ کے اہم رکن ہیں اور وہ پی ایس ایل 12 کے پورے سیزن کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ پی ایس ایل میں یہ ان کی پہلی شرکت ہو گی، اور لاہور قلندرز نے اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران کمندو مینڈس کی کارکردگی خاص طور پر متاثر کن رہی ہے اور اس عرصے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 153.9 رہا۔ بنیادی طور پر مڈل آرڈر بیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ مینڈس اپنی ایک منفرد صلاحیت کے باعث بھی ٹیم کے لیے اہم اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے فنگر اسپن بولنگ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کمندو مینڈس نے کہا کہ قلندرز فیملی کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیں، یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزارنے اور کامیاب سیزن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے مالک اور ڈائریکٹر کرکٹ ثمین رانا نے کہا کہ کمندو مینڈس ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں اور وہ انہیں قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ مینڈس کی شمولیت سے اسکواڈ مزید مضبوط اور متوازن ہو گا اور وہ پورے سیزن میں ان کی شاندار کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026
عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
24 November 2026
ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
24 November 2026