پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
Web Desk
25 November 2026
پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے 2026 سے 2030 تک کے اقتصادی تعاون کے پروگرام اور بین الحکومتی کمیشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس اختتام پذیر ہوا جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روس کے وزیر توانائی سرگئی تسیویلیف نے کی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعتی ترقی، زراعت، انسانی وسائل، ادویہ سازی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی دینے، سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کرنے اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنا کر طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں بدلنے کے لیے ادارہ جاتی روابط کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 12واں اجلاس 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوگا، واضح رہے کہ کمیشن کا 10واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی زیرِ تعمیر عمارت C-163 کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا،
25 November 2026
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق
25 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
25 November 2026