LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال

خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Web Desk

25 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، کیونکہ ہماری بیٹیوں کو صرف تھوڑی سی سرپرستی اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی بیٹوں کو پڑھانے اور بیٹیوں کی تعلیم کو نظرانداز کرنے کی سوچ پائی جاتی ہے حالانکہ خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے منصب سنبھالنے کے بعد عہد کیا تھا کہ امیر ہو یا غریب ہر مریض کی جان بچانے کے لیے اقدامات کریں گی، اور پنجاب کے عوام کو علاج معالجے کی سہولت ان کے اپنے شہروں میں فراہم کرنے کے ویژن کے تحت جدید کیتھ لیبز قائم کی گئی ہیں، بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور پورے پنجاب میں اسٹروک سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر ہسپتال زیرِ تعمیر ہے جس کے ڈین امریکا سے واپس آئے ہیں اور بیرونِ ملک جانے والے دیگر ڈاکٹرز بھی وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹروں کو جتنی تنخواہ دی جائے کم ہے اور انہیں محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ ماضی میں ہسپتالوں میں سرگرم مافیاز اور آئے روز ہونے والی ہڑتالوں کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ ہراسانی یا بلیک میلنگ کا سامنا ہونے پر فوری رپورٹ کریں اور والدین بھی جرائم کی رپورٹنگ میں بچیوں کا ساتھ دیں، جبکہ حکومت کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے باقاعدہ نظام کے تحت کالجز میں پنک پینک بٹن بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔