LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق

Web Desk

25 November 2026

پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے 2026 سے 2030 تک کے پانچ سالہ اقتصادی تعاون کے پروگرام اور بین الحکومتی کمیشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ پاکستان اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روسی وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف کی مشترکہ صدارت میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا گیارہواں اجلاس اختتام پذیر ہوا جس میں تیل و گیس کی تلاش، ایل این جی کی فراہمی، دھات سازی، معدنیات، زرعی مشینری، انسولین کی مقامی پیداوار اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبوں میں اہم پیش رفت کے تحت پاکستان سے روس کے لیے پہلی آزمائشی مال بردار ٹرین جلد چلانے، ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی، اعلیٰ تعلیم و تعلیمی اسناد کی باہمی تصدیق کے معاہدوں کو تیز کرنے اور پاکستانی طلبہ کے لیے روسی اسکالرشپس کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی لین دین کی رکاوٹیں دور کرنے پر بھی اہم پیش رفت ہوئی جس کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بتایا کہ مالیاتی مسائل کے حل کا روڈ میپ تیار کر کے فوری کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق چار ممکنہ مالیاتی آپشنز منتخب کر کے ان کی ترجیحات طے کر لی گئی ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں قابلِ عمل نظام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے معاہدوں کو پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے اور برآمدات کے فروغ کے لیے سنگ میل قرار دیا، جبکہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا بارہواں اجلاس 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔