ویمنز ٹی20: سری لنکا ویمنز ٹیم کی پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست
Web Desk
31 July 2026
دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، جبکہ کپتان منیبہ علی نے 42 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی کویشا دلہاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے اوپنر ایمیشا دلانی کی 101 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست سنچری اور کپتان چماری اتاپتو کے 39 رنز کی بدولت 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہوم ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026