دورۂ پاکستان: سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا
Web Desk
4 October 2026
سری لنکا مینز کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے سلسلے میں مہمان ٹیم کا 13 رکنی پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پہلے دستے میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان پہنچنے والے اہم کھلاڑیوں میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا، کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے شامل ہیں۔
مہمان ٹیم کے ہیڈ کوچ، 2 کھلاڑی اور دیگر 2 آفیشلز کل اسلام آباد پہنچیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے بقیہ 5 ارکان منگل کے روز پاکستان پہنچ کر اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام ٹی ٹوئنٹی میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا ایکشن: بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں پر جرمانہ عائد
6 October 2026
امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ
6 October 2026
شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ، تفصیلات طے ہوگئیں
5 October 2026
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز، ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان
5 October 2026
ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر، چین بازی لے گیا
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر، پاکستان 29ویں نمبر پر رہا
4 October 2026
کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
4 October 2026