دانتوں کی صفائی نے موت کے منہ تک پہنچا دیا
Web Desk
3 February 2026
سری لنکا میں ایک عام روزمرہ کا کام، یعنی دانت صاف کرنا، 63 سالہ ریٹائرڈ ملازم پریم لال کے لیے زندگی اور موت کی کشمکش بن گیا۔
پریم لال باتھ روم میں برش کرتے ہوئے پھسل گئے، اور اچانک ٹوتھ برش دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ اس کا اگلا حصہ سیدھا ان کے حلق میں جا پھنسا، جس سے سانس رکنے کا خطرہ پیدا ہوا۔
ابتدائی طور پر قریبی نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ٹوٹا ہوا حصہ تلاش کرنے میں دشواری ہوئی۔ ایک گھنٹے کے اندر پریم لال کی حالت بگڑ گئی، گلا بند ہونے لگا اور خون کے ساتھ کھانسی شروع ہو گئی۔ ایکسرے اور سی ٹی اسکین کے بعد واضح ہوا کہ برش کا ٹکڑا حلق میں موجود ہے۔
بعد ازاں انہیں گال شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کان، ناک اور گلے کے ماہرین کی نگرانی میں پیچیدہ سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق برش کا ٹکڑا ایک بڑی شریان کے انتہائی قریب جا پہنچا تھا، جو جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا تھا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد سرجری کامیاب رہی اور ٹکڑا نکال لیا گیا۔
تقریباً ایک ہفتے کے بعد پریم لال گھر واپس آ گئے اور اب بالکل صحت مند ہیں۔ انہوں نے عوام کو نصیحت کی کہ روزمرہ کے معمولات میں بھی احتیاط ضروری ہے، کیونکہ ایک لمحے کی لغزش زندگی بدل سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026