LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی

Web Desk

8 February 2026

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 6 وکٹ پر 163 رنز بنائے، جہاں کوشال مینڈس نے ناقابلِ شکست 56 اور کامندو مینڈس نے جارحانہ 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ نے اچھا آغاز کیا، مگر زخمی ہسارنگا نے تین اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹا۔ تھیکشانا نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آئرلینڈ 143 رنز پر 19.5 اوورز میں آؤٹ ہو گیا، اور ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

اس شکست کے ساتھ آئرلینڈ نے ایک سنہری موقع گنوا دیا، جبکہ سری لنکا نے قیمتی فتح اپنے نام کی۔
اس سے قبل چنئی میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا، جہاں کیوی ٹیم نے 182 رنز کے ہدف کو پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا۔