LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

گلہری نے میٹا کے آفس میں افراتفری مچا دی

Web Desk

12 July 2026

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک کی پیرنٹ کمپنی) کے دفتر میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب وہاں آنے والے ایک کورئیر پیکج سے اچانک ایک گلہری نکل آئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کمپنی کے ایک داخلی میمو سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں آزادانہ گھومتی رہی، جس کے باعث ملازمین میں ہلچل مچ گئی اور اس دوران ایک صفائی کرنے والے ملازم کی انگلی پر گلہری کی وجہ سے معمولی خراش بھی آئی، تاہم بعد میں اسے بحفاظت قابو کر لیا گیا۔ نیویارک ٹائمز کے رپورٹر مائیک آئزک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس غیر معمولی اور اچھوتے واقعے نے دفتری ماحول کو یکسر بدل کر رکھ دیا، جہاں ایک ملازم نے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے گلہری سے بچاؤ اور دفتری احتیاطی تدابیر پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو بھی بنا ڈالی، جو بالکل ہیومن ریسورس (HR) کی روایتی تربیتی ویڈیوز کی طرز پر ڈیزائن کی گئی تھی۔