مہنگی ترین طلاق، عدالت کا سابقہ بیوی کو 644 ملین ڈالر دینے کا حکم
Web Desk
29 July 2026
جنوبی کوریا کی معروف میموری چپ بنانے والی کمپنی ‘ایس کے ہائنکس’ (SK Hynix) کے ارب پتی سربراہ چی تے وون اور سابق صدر کی بیٹی رو سو یونگ کے درمیان صدی کی سب سے مہنگی طلاق کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے تصفیے کی رقم کم کر کے 644 ملین ڈالر مقرر کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول ہائی کورٹ نے 2024 میں چی تے وون کو 940 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف اپیل پر اعلیٰ عدالت نے ازدواجی اثاثوں کے تقریباً ایک تہائی حصے کے مطابق نقد ادائیگی کی رقم میں کمی کا فیصلہ سنایا۔ سال 1988 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے کے درمیان 2017 میں طلاق کی درخواست دائر کی گئی تھی، جو 2022 سے مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت تھی۔ مقامي میڈیا نے اس کیس کو گزشتہ 100 سالوں کی سب سے مہنگی طلاق قرار دیا ہے، تاہم قانونی ماہرین کے مطابق فریقین کو فیصلے کے خلاف مزید رجوع کا قانونی حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026