LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمن ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا

Web Desk

11 February 2026

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لاورا وولوارٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ کیلا رینیکی کو عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔