’معاف کرنا میں نشے میں تھا‘ چور نے سٹور کی ساری چیزیں واپس کر دیں
Web Desk
2 January 2026
امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک چور نے نشے کی حالت میں گٹار اسٹور سے چوری کی گئی قیمتی اشیاء واپس کرتے ہوئے معافی نامہ بھی چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چور نے دو مینڈولین (چھوٹے لیوٹ نما موسیقی کے آلات) چوری کیے تھے، تاہم کچھ دن بعد وہ دوبارہ اسٹور آیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اس نے خاموشی سے سامنے کا دروازہ کھولا، دو شاپنگ بیگز میں تمام سامان رکھا اور ایک ہاتھ سے لکھا ہوا معافی نامہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔اسٹور کے مالک لیوائن نے فیس بک پر بتایا کہ سامان واپس مل گیا ہے اور چوری کی ویڈیو وائرل کرنے میں مدد دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے مطابق چور نے واپسی سے قبل یہ وجہ لکھی کہ وہ نشے میں تھا۔
معافی نامے میں درج تھا:
“معذرت، میں نشے میں تھا۔ میری کرسمس، تم اچھے آدمی ہو۔”لیوائن نے بتایا کہ جب انہوں نے چور کو بھاگتے دیکھا تو لوگوں کو آواز دی اور تعاقب کی کوشش کی، تاہم وہ فرار ہو گیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔چوری کیے گئے دونوں مینڈولین کی مجموعی مالیت تقریباً 7,750 ڈالر (یعنی 7 لاکھ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔ اسٹور کے مالک کے مطابق سامان کی واپسی کسی فلمی منظر سے کم نہیں تھی
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026