10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، والد کا دقیانوسی روایات ماننے سے انکار سوشل میڈیا پر ویڈیو نے خاص
Web Desk
8 January 2026
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک 37 سالہ خاتون نے دس بیٹیوں کے بعد بیٹے کو جنم دیا ہے، جس نے ایک بار پھر ماں کی صحت کو لاحق خطرات اور معاشرے میں بیٹے کی ترجیح سے جڑی سوچ پر بحث چھیڑ دی ہے۔
اوچانا کے میٹرنٹی ہوم میں ہونے والی یہ ولادت طبی لحاظ سے ہائی رسک قرار دی گئی تھی۔ زچگی کے دوران خاتون کو تین یونٹ خون کی ضرورت پڑی، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بروقت طبی امداد کے باعث ماں اور نومولود دونوں کی حالت اب تسلی بخش ہے۔
بچے کے والد 38 سالہ سنجے کمار کے مطابق ان کی شادی کو 19 سال ہو چکے ہیں اور انہیں اور ان کی بڑی بیٹیوں کو بیٹے کی خواہش تھی۔ سنجے کمار نے کہا کہ محدود آمدنی کے باوجود وہ اپنی تمام بیٹیوں کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ اپنے خاندان سے مطمئن اور خوش ہیں۔
خاندان نے بیٹے کا نام دل خوش رکھا ہے جس کا مطلب ’’خوش دل‘‘ ہے۔ خاندان کی سب سے بڑی بیٹی سارہ بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہے جبکہ امریتا، سوشیلا، کرن، دیویا، مننت، کرتیکا، امنیش، لکشمی اور ویشالی مختلف جماعتوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو گیا جب ایک ویڈیو میں والد کو اپنی دس بیٹیوں کے نام یاد کرنے میں مشکل پیش آتی دکھائی دی۔ ویڈیو پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے اسے خوشی کا موقع قرار دیا جبکہ کئی افراد نے ماں کی صحت اور مسلسل حمل کے خطرات پر سوالات اٹھائے۔
سنجے کمار نے واضح کیا کہ وہ روایتی سماجی دباؤ یا بیٹوں کی برتری کی سوچ کے حامی نہیں اور ان کے نزدیک لڑکیاں بھی ہر میدان میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔
یہ واقعہ ہریانہ میں صنفی تناسب کے مسئلے کو بھی ایک بار پھر نمایاں کرتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ریاست میں ہر ایک ہزار مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد 923 ہے، جو قومی اوسط سے کم ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے واقعات سماجی رویوں اور صحت سے متعلق پالیسیوں پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026
دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
31 July 2026
بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کے لیے باپ نے جعلی الٹراساؤنڈ کر ڈالا، پھر کیا ہوا؟
31 July 2026
سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا
31 July 2026
چین کا شاہکار: 625 میٹر بلندآبشار پُل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
30 July 2026
برطانیہ: 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں
30 July 2026