حکومت کی پالیسیوں نے صنعتوں اور معیشت کو تباہ کر دیا،ایس ایم تنویر
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں معیشت کو تباہ کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کے 145 سے زائد یونٹس بند ہو گئے ہیں اور رئیل اسٹیٹ سمیت 40 سے زائد صنعتیں بھی خطرے میں ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ ایس ایم ایز کا شعبہ “جنک یارڈ” میں چلا گیا ہے اور جو صنعتیں بند ہو چکی ہیں وہ دوبارہ نہیں چل سکتی۔ انہوں نے بجلی کے موجودہ پیکج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی یونٹ بجلی 9 سینٹ پر کی جائے کیونکہ بین الاقوامی مقابلہ میں دیگر ممالک میں قیمت 7 سینٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارخانوں میں غریب مزدور سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، گیس کی قیمت فوری طور پر 2,000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لائی جائے، ٹرن اوور ٹیکس صفر کیا جائے، اور انکم ٹیکس کو 39 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کیا جائے جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے 15 فیصد مقرر کیا جائے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ بے روزگاری اور صنعتوں کے مسائل برقرار ہیں، مسابقتی بجلی کی کمی اور ریفنڈز کی بروقت عدم ادائیگی چھوٹی صنعتوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ جلد از جلد صنعتوں کو بچایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی
29 July 2026
سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا
29 July 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ
29 July 2026
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں
28 July 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس منفی زون پر بند
28 July 2026
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا
28 July 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
28 July 2026
پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا
28 July 2026