LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب

بیمار پالتو کتے کے غم میں بہنوں نے خودکشی کر لی

Web Desk

27 December 2025

بھارت کے شہر لکھنؤ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو بہنوں نے اپنے پالتو جرمن شیفرڈ کتے کی بیماری کے شدید صدمے میں خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کی عمریں 22 اور 24 سال تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں بہنیں اپنے بیمار پالتو کتے سے گہرا جذباتی تعلق رکھتی تھیں اور اس کی بگڑتی ہوئی صحت نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔ جائے وقوع سے زہر کی ایک بوتل بھی برآمد ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ کے بیانات کے مطابق دونوں بہنیں گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، جس کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ذہنی صحت کے مسائل اور پالتو جانوروں سے جذباتی وابستگی کے گہرے اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین نے اس امر پر زور دیا ہے کہ معاشرے میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی، بروقت مدد اور مشاورت کی سہولیات کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے۔