LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ

سنگاپور: خاتون کبوتروں کو دانا ڈالنے کی عادت کیوجہ سے مشکل میں آگئیں، جرمانہ عائد

Web Desk

9 February 2026

سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون جنگلی پرندوں کو دانا ڈالنے کی عادت کے باعث قانونی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ سانموگامناتھن شملہ پر جنگلی کبوتروں کو بار بار کھانا کھلانے پر 3 ہزار 200 سنگاپورین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پر یہ جرمانہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا، جبکہ وہ اس قانون کے تحت عائد چار الزامات میں اعترافِ جرم بھی کر چکی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا، اس سے قبل بھی ان پر 1200 سنگاپورین ڈالر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے اور انہوں نے عدالت میں دوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

استغاثہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق خاتون نے جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے دوران 9 مختلف مواقع پر کبوتروں کو دانہ اور روٹی کھلائی۔

عدالت میں چلائی گئی ویڈیو فوٹیج میں خاتون کو توا پیوہ کے علاقے میں اپنے فلیٹ کے قریب پرندوں کے جھنڈ میں گھرا ہوا دیکھا گیا۔