دی سمپسنز کی ٹرمپ کی موت سے متعلق پیشگوئی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
Web Desk
13 March 2026
امریکی مشہور اینیمیٹڈ کارٹون سیریز دی سمپسنز کے ایک مبینہ غیر نشر شدہ کلپ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق پیش گوئی کا دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ٹرمپ کو ایک کمرے میں دستاویزات کے درمیان بیٹھا دکھایا گیا ہے جہاں وہ اچانک گر پڑتے ہیں۔ کلپ میں ایک گھڑی کے صبح سات بجے رک جانے، سایہ دار منظر اور ایک اخبار کی سرخی بھی دکھائی دیتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ایک طاقتور شخصیت کو خاموش کر دیا جائے گا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ افراد نے اسے سنجیدگی سے لیا جبکہ ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ یہ کلپ کبھی باقاعدہ نشر نہیں ہوا اور شو کے پروڈیوسرز نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی، جس کے باعث اس کی صداقت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ دی سمپسنز ماضی میں کئی عالمی واقعات کی مبینہ پیش گوئیوں کے باعث بھی زیر بحث رہی ہے، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی صدارت، ٹوئٹر کا نام بدل کر ایکس ہونا، لیڈی گاگا کی سپر باؤل پرفارمنس اور کووڈ-19 جیسی صورتحال شامل بتائی جاتی ہیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق ان میں سے بیشتر دعوے اتفاق، قیاس آرائی یا بعد میں ترمیم شدہ مواد کا نتیجہ ہوتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے درست نہیں سمجھنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026