راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری جی ایچ کیو کیس کی سماعت کے لیے عدالت پیش
Web Desk
3 February 2026
راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری جی ایچ کیو کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی حاضری لگوائی اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے اپنی حاضری لگا دی ہے اور اب وہ اڈیالہ جیل جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری اور داماد اس وقت جیل میں ہیں، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
شیریں مزاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اپنی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تو عمران خان سے ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں سے سیدھا اڈیالہ جیل جا رہی ہیں تاکہ بیٹی اور داماد سے ملاقات کی کوشش کر سکیں۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026