شگر فیسٹیول: فٹبال اور پولو کے سنسنی خیز مقابلے جاری، الچوڑی نے کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
Web Desk
7 October 2026
گلگت بلتستان کے اضلاع شگر اور سکردو میں ’جشنِ خزاں فیسٹیول‘ کی رنگا رنگ تقریبات چوتھے روز بھی جاری ہیں۔ فیسٹیول کے دوران روایتی کھیل پولو اور فٹبال کے سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ فٹبال مقابلوں میں ڈیرہ لمسہ نے گانچھے الیون کو 1-3 سے شکست دی، جبکہ سکردو فرینڈز نے نگر الیون کو ایک صفر سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
اماچہ پولو گراؤنڈ میں کھیلے گئے پولو میچز میں سکردو کی ٹیم نے ڈوغونی کو ہرا دیا، جبکہ چھوربٹ نے استور کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی ہاف میں 9 گول داغ کر فتح اپنے نام کی۔ فیسٹیول کے موقع پر الچوڑی کرکٹ لیگ سیزن 14 کا فائنل بھی اختتام پذیر ہو گیا، جس میں الچوڑی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ان مقابلوں اور مقامی روایتی کھانوں، نیزہ بازی، تیر اندازی اور رسہ کشی کے اسٹالز کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جشنِ خزاں فیسٹیول کے یہ تمام مقابلے 8 اکتوبر تک جاری رہیں گ
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026