LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی

حکومت اور عدلیہ سے عوامی اپیل، کاشتکاروں اور والدین کے لیے تحفظات کا اظہار،شیخ رشید احمد

Web Desk

3 February 2026

راولپنڈی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور عدلیہ سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپیل کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ شب برات کے موقع پر حکومت کاشتکاروں کے لیے اقدامات کرے، کیونکہ ملک کے کاشتکار تباہ ہو چکے ہیں اور ان کی حالت بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آٹھ سے نو ہزار ریڑھی اور خوانچہ فروش کاروبار سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ بازار میں کاروبار بالکل سناٹا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے تعلیمی اداروں کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ شہر میں قائم 60 تعلیمی ادارے، کالجز اور یونیورسٹیاں خالی ہوگئی ہیں اور صرف 40 فیصد بچے پڑھائی کر رہے ہیں۔ مہنگائی اور غربت کے باعث والدین اپنے بچوں کو سکول اور کالج سے اٹھا رہے ہیں، جس سے زیادہ پڑھنے والے کم اور پڑھانے والے زیادہ رہ گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچیوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں بھیجیں۔

شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی درد مندانہ اپیل کی کہ عوام کی اپیلیں سنی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 40 سال کی سزا دی گئی ہے اور اپیلیں نہیں سنی جا رہی ہیں، جس سے گھروں میں ماتم اور فاقے پھیل گئے ہیں۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر استدعا کی کہ مجرم سزا پائیں اور بےگناہوں کو رہائی ملے۔