LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش 2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

شزہ فاطمہ کی سعودی حکام سے ملاقات،اے آئی انوویشن ہب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

Web Desk

17 November 2025

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ڈبلیو ٹی ڈی سی کے سائڈ لائنز پر سعودی عرب کے کمیشن برائے کمیونی کیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی گورنر عبداللہ عبدالرحمان المبدّل نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شزا فاطمہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات اور آئی سی ٹی شراکت داری کے مستحکم ہوتے ہوئے سفر کو سراہا۔دونوں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل وژن، سعودی وژن 2030 کے آئی اے، IOT، کلاؤڈ اور سمارٹ سٹی اہداف سے مکمل ہم آہنگ ہےشزا فاطمہ نے پاکستان کی نوجوان اور ٹیک سیوی ورک فورس کو خطے کا سب سے بڑا ٹیلنٹ پول قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا مسابقتی ٹیکس رجیم سعودی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم موقع ہے۔