ششی تھرور کا پاکستان کے بھارت میچ بائیکاٹ پر ردعمل
Web Desk
2 February 2026
بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے بائیکاٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تھرور نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست زدہ کرنا افسوسناک ہے اور یہ معاملہ قابو سے باہر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کا میدان تنازعات کو ہوا دینے کی بجائے فریقین کو قریب لانے کا ذریعہ ہونا چاہیے۔
ششی تھرور نے بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے کولکتا میں کھیلنے کے معاہدے سے محروم رہنے کے واقعے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات تھی۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے سے رابطہ کریں اور معاملے کا حل نکالیں تاکہ کھیل کی اقدار اور امن و دوستی کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سرفراز احمد
29 August 2026
نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے دی
29 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری
29 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
28 August 2026
ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا
28 August 2026
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
28 August 2026
لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنالیے
28 August 2026