LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر آئی سی سی کو کھری کھری سنا دی

Web Desk

20 February 2026

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی حالیہ پالیسیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر ایک بار پھر کھل کر تنقید کی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے آئی سی سی کو کھری کھری سناتے ہوئے اس کے غیر جانبدارانہ کردار پر سوال اٹھا دیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا بنیادی کام تمام کرکٹ بورڈز کو ساتھ لے کر چلنا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ “آئی سی سی کم اور بھارتی کرکٹ بورڈ زیادہ لگ رہا ہے”۔ انہوں نے عالمی کونسل کو یاد دلایا کہ اسے دیگر ممالک اور بورڈز کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کھیل کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

سابق کپتان نے مزید زور دیا کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ کسی ایک بورڈ کے دباؤ میں آنے کے بجائے تمام کرکٹ بورڈز کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کرے اور فیصلے میرٹ پر کرے۔ شاہد آفریدی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی کرکٹ میں بڑے ایونٹس کے شیڈول اور میزبانی سے متعلق معاملات پر بحث جاری ہے۔