LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے: شاہد آفریدی

Web Desk

29 July 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی خراب بنیادی ڈھانچے اور صفائی ستھرائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہونے والے سابق کرکٹر نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد شہر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اربوں روپے کا کاروبار اور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے، لیکن کورنگی، سائیٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ جیسے اہم علاقوں کی ابتر حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ سالوں بعد بھی شہر کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور حکام سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ترقیاتی کاموں پر فوری توجہ دیں۔