شاہد آفریدی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کی جیت پر ردِعمل
Web Desk
10 March 2026
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں بھارت کی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اس ٹائٹل کی مکمل حق دار تھی۔
اپنے ویڈیو بیان میں آفریدی نے کہا کہ بھارت کی ٹیم کا کمبینیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی اتنے مضبوط تھے کہ کسی بھی موقع پر پلیئنگ الیون میں کھلا سکتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موقع ملنے پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ علاوہ ازیں، ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور جسپرِت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بھارت کی جیت حیران کن نہیں کیونکہ بھارتی کھلاڑی بڑے مقابلوں کے فائنلز کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم میں تسلسل اور استحکام بھارت کی کامیابی کی اہم وجہ ہے، جبکہ پاکستان میں بار بار تبدیلیاں مسائل پیدا کرتی رہی ہیں۔فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، جبکہ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے مسلسل دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
متعلقہ عنوانات
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026