LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی ناکہ بندی کے دوران 70سےزائد آئل ٹینکرزکوایرانی بندرگاہوں پرجانے روکاگیا، امریکی سینٹرل کمانڈ مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک معاملات سفارتی طریقے سے حل ہونے لگتے ہیں توامریکا فوجی مہم جوئی شروع کردیتاہے، ایرانی وزیرخارجہ امریکی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظارہے، امیدہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا، مارک روبیو سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 2026؛ تاریخ کا سب سے بڑا پاکستانی وفد امریکہ پہنچ گیا پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد مسترد کردی اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 تا 10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ؛ مسافروں کے لیے نوٹم جاری سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون کی درخواست ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کا پیغام ہے: مریم نواز معرکہ حق میں پاکستان نے عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی، عطا اللہ تارڑ معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل، پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد

پاکستان کو عالمی امن کیلئے آگے بڑھتے دیکھ کر فخر ہے: شاہین شاہ آفریدی

Web Desk

9 April 2026

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت کی بڑی جیت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر بات چیت اور استحکام پر زور دیتے ہوئے دیکھنا واقعی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس طرح عالمی امن کی عظیم تر بھلائی کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، اس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ “جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے” اور پاکستان اس وقت دنیا میں امید، اتحاد اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک روشن مثال بن کر ابھر رہا ہے۔ قومی کپتان نے اپنے پیغام کا اختتام “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے نعرے سے کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی قیادت کے مثبت اقدامات عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔