شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
8 June 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے تھنک ٹینک نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ سے باہر کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی ٹیسٹ کیریئر میں شمولیت پر بڑے سوالیہ نشانات کھڑے ہو گئے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق، بورڈ نے لاہور میں لگنے والے کنڈیشننگ اور فٹنس کیمپ کے لیے مجموعی طور پر 49 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔ اس پول کو دو الگ فارمیٹس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں 22 کھلاڑیوں کو خالصتاً ٹیسٹ (ریڈ بال) اور 27 کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی 20 (وائٹ بال) کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
جہاں وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر تک چلے گا، وہی ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے اہم دورے کے لیے ممکنہ طور پر 15 جولائی سے مشترکہ کیمپ شروع ہوگا۔ شاہین آفریدی کا نام صرف وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑیوں میں شامل ہے اور توقع ہے کہ وہ 15 جون کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے دسمبر 2017 میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ان کے مجموعی ٹیسٹ کیریئر کی تفصیل درج ذیل شاہین شاہ آفریدی نے اپنا آخری ٹیسٹ مئی 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلا تھا، جہاں پاکستان کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 104 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں شاہین کی بولنگ پوزیشن کچھ یوں رہی: 31.1 اوورز میں 113 رنز کے عوض 3 وکٹیں 16 اوورز میں 54 رنز کے عوض 2 وکٹیں
اس اوسط کارکردگی کے بعد سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر کو اسکواڈ سے ڈراپ کر کے خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔دورۂ بنگلہ دیش کے دوران شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ (Speed) پر کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مستقل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ پلس کی رفتار سے خطرناک گیندیں کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر دورۂ بنگلہ دیش میں بمشکل 134 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہی گیند کروا پائے تھے، جس سے ان کی کاٹ دار بولنگ بے اثر دکھائی دی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے پر بورڈ کے شدید تحفظات
پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محض 17 سال کی عمر میں کے آر ایل (KRL) کے لیے راولپنڈی کے خلاف اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی کے حوالے سے بورڈ کے تھنک ٹینک کو اب شدید تحفظات ہیں۔
بورڈ کا مؤقف ہے کہ شاہین طویل عرصے سے ڈومیسٹک یا فرسٹ کلاس کرکٹ کا حصہ نہیں بن رہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا ماننا ہے کہ چار دن کی ریڈ بال کرکٹ کھیلے بغیر اور وہاں اپنی لائن و لینتھ درست کیے بغیر ٹیسٹ کرکٹ جیسے کٹھن فارمیٹ میں ان کی بولنگ اور فارم میں بہتری کے امکانات انتہائی کم ہیں، اسی لیے انہیں فی الحال ٹیسٹ کیمپ سے دور رکھ کر آرام دینے اور وائٹ بال فارمیٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026