LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

Web Desk

18 April 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے جارحانہ ردِعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنی کارکردگی سے مایوس ہو کر بیٹ توڑتے نظر آئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں شاہین آفریدی نے بیٹنگ آرڈر میں خود کو آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے پروموٹ کیا، تاہم ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور وہ محض دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد جب وہ پویلین کی جانب لوٹے تو غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور پہلے اپنا بلا سائیڈ اسکرین کے قریب مارا، پھر ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے زور سے زمین پر پٹخ دیا جس سے بیٹ ٹوٹ گیا۔

لاہور قلندرز کے لیے رواں سیزن اب تک خاصا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود ٹیم اب تک کھیلے گئے 6 میچوں میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے، جس کی وجہ سے کپتان اور ٹیم پر دباؤ واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔