LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان

شاہ رخ خان نے دہلی میں اپنا آبائی گھر 37 کروڑ روپے میں خرید لیا

Web Desk

11 July 2026

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے وسیع رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں ایک اور قیمتی اثاثے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے پوش علاقے پنچ شیل پارک میں واقع اپنے خاندانی گھر کی مکمل ملکیت حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بڑے سودے کی مالیت تقریباً 37 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنگ خان نے رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل خریدی ہے، جس کے بعد اب پوری عمارت خان خاندان کی ملکیت میں آ گئی ہے۔

یہ گھر شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے لیے گہری جذباتی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ممبئی منتقل ہو کر فلمی کیریئر کا آغاز کرنے سے قبل دونوں اسی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ عمارت کا تہہ خانہ (بیسمنٹ) اور گراؤنڈ فلور پہلے ہی خاندان کی ملکیت میں تھے، اور حالیہ خریداری کے بعد پوری جائیداد ایک بار پھر ان کے قبضے میں آ گئی ہے۔ جنوبی دہلی کے مہنگے ترین علاقے میں واقع یہ رہائش گاہ تقریباً 1200 مربع گز (لگ بھگ 10 ہزار 800 مربع فٹ) پر مشتمل ہے، جہاں زمین کی قیمت تقریباً 34 ہزار 260 روپے فی مربع فٹ لگائی گئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ ماہرین اس خریداری کو حالیہ برسوں میں دہلی کی نمایاں ترین سیلیبریٹی پراپرٹی ڈیلز میں شامل قرار دے رہے ہیں۔