سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
Web Desk
20 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں عدالت سے ضمانت منظور ہونے اور مقتولہ کے اہلِ خانہ کی جانب سے معافی دیے جانے کے بعد ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزم کی رہائی کے باضابطہ احکامات (روبکار) اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ملزم احسن طاہر کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی، تاہم اس وقت ضروری قانونی دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث ملزم کی رہائی مؤخر ہو گئی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز مقتولہ ربیعہ احسن کے اہلِ خانہ نے ملزم احسن طاہر کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا تھا، جس کے سلسلے میں مقتولہ کی والدہ، بہن اور مقدمے کے مدعی خرم احمد نے عدالت میں باقاعدہ بیانِ حلفی (حلف نامے) بھی جمع کروائے تھے۔
یاد رہے کہ سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن مبینہ طور پر اپنے شوہر احسن طاہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی تھیں، جس کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
19 November 2026
پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر
19 November 2026