عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
Web Desk
20 November 2026
متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف پاکستانی گلوکار اور فنکار عظیم ڈار نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری عالمی آرٹ میلے ’ورلڈ آرٹ دبئی 2026ء‘ کے بارہویں ایڈیشن میں بطور مہمانِ اعزاز (گیسٹ آف آنر) خصوصی شرکت کی۔
عالمی نمائش کی انتظامیہ نے معروف پاکستانی فنکار کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خصوصی وی آئی پی پروٹوکول کے تحت نمائش کا دورہ کروایا، جہاں مختلف ممالک سے شریک فنکاروں، بین الاقوامی آرٹ گیلریز اور منفرد تخلیقی فن پاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ خصوصی وی آئی پی ٹور کے دوران عظیم ڈار نے مختلف ممالک کے فنکاروں اور آرٹ گیلریز کے اسٹالز کا دورہ کیا اور مصوری، مجسمہ سازی، جدید تخلیقی فنون اور ڈیجیٹل آرٹ کے نمونوں کا گہرائی سے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر عظیم ڈار نے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور عالمی معیار کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور موسیقی مختلف تہذیبوں اور قومیتوں کے درمیان ثقافتی روابط مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے ورلڈ آرٹ دبئی جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو دنیا بھر کے فنکاروں کے لیے اپنی صلاحیتیں اور ثقافتی ورثہ متعارف کروانے کا اہم موقع قرار دیا۔
المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق عظیم ڈار نے اپنے دورے کے دوران دبئی پولیس کے پویلین کا بھی خصوصی وزٹ کیا، جہاں انہوں نے دبئی پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے یادگاری سووینئرز، منفرد تخلیقی اشیا اور فن پاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے پویلین میں موجود مختلف اشیا کا تفصیلی جائزہ لیا اور دبئی پولیس کی جانب سے ثقافتی و تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کو سراہا۔ پاکستانی گلوکار نے متحدہ عرب امارات میں فنونِ لطیفہ، ثقافتی ہم آہنگی اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کیے جانے والے مثالی اقدامات کی بھی تعریف کی۔
واضح رہے کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 19 سے 22 نومبر تک جاری رہنے والے ورلڈ آرٹ دبئی 2026ء میں 65 سے زائد ممالک کے 300 سے زیادہ نمائش کنندگان تقریباً 10 ہزار فن پارے پیش کر رہے ہیں، جن میں مصوری، مجسمہ سازی، فوٹوگرافی اور جدید فنون کے مختلف نمونے شامل ہیں۔
آخر میں عظیم ڈار نے نمائش کی انتظامیہ کی جانب سے بطور مہمانِ اعزاز مدعو کیے جانے، شاندار استقبال اور وی آئی پی پروٹوکول پر شکریہ ادا کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو مختلف قومیتوں اور ثقافتوں کے فنکاروں کے لیے ایک اہم بین الاقوامی مرکز قرار دیا، اور آرٹ، موسیقی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
19 November 2026
پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر
19 November 2026
ون بلین فالوورز سمٹ جنوری 2027ء میں، بہترین تخلیقی فلم کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر
19 November 2026
دبئی کا عالمی موسیقی میلہ مارچ 2027ء تک ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان
19 November 2026
شارجہ میں فلم سٹار میرا کی بہن کے انتقال پر تعزیتی تقریب، شوبز شخصیات کی شرکت
19 November 2026