حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
Web Desk
21 November 2026
راولپنڈی پولیس نے حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش 3 ماہ میں مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے، جس میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے نہ آنے پر ان کے نام چالان کے خانہ نمبر 2 میں رکھے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے نوتعینات سی پی او سردار غیاث گل نے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران بتایا کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے 20 اگست کو گھر کے واش روم سے ملنے والی حنا جاوید کی لاش کے معاملے کی مکمل تفتیش کر لی ہے، جس کے دوران جائے وقوعہ، مقتولہ کے ناخنوں اور مبینہ زیادتی کی تفتیش میں لاش سے حاصل کیے گئے 17 نمونوں کا ڈی این اے گھریلو ملازم ذیشان سے میچ ہوا ہے جبکہ اس کے موبائل فون سے ملنے والی مقتولہ کی تصاویر کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس، کال ڈیٹا ریکارڈ، فرانزک رپورٹس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت تمام شواہد عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں، اور سسر و شوہر کو مکمل بے گناہ قرار دینے کے بجائے ان کے کردار کا حتمی فیصلہ عدالت پر چھوڑا گیا ہے، تاہم مقتولہ کے لواحقین اس پولیس تفتیش پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026