LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر

Web Desk

21 November 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی بین الاقوامی کامیابی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ماسکو میں منعقدہ اوپن یوریشین فلم ایوارڈز ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘ میں پاکستان کی دنانیر مبین کو بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

ماریہ زخارووا نے پریس بریفنگ کے دوران عالمی ثقافتی اور انسانی تعاون کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نہ صرف اپنی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کروانے پر توجہ دیتا ہے بلکہ دوسرے ممالک کی ثقافت اور فنونِ لطیفہ کو سمجھنے اور ان کی قدر کرنے کو بھی غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی اسی ثقافتی کشادگی کی ایک نمایاں مثال 12 نومبر کو ماسکو میں منعقد ہونے والی اوپن یوریشین فلم ایوارڈز ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘ کی شاندار تقریب تھی، جس میں 17 ممالک کی 34 فلمیں مقابلے کے لیے منتخب کی گئی تھیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ایوارڈز کے نتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میلے میں بہترین اداکار کا اعزاز قازقستان کے ژے کوپبرگینوف جبکہ بہترین اداکارہ کا اعزاز پاکستان کی دنانیر مبین نے اپنے نام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترین معاون اداکاروں کے اعزازات بیلاروس کے آر ناؤمووچ اور سربیا کی ایس زرنیچ کو دیے گئے، جبکہ یوریشیائی خطے سے باہر کے ملک کی بہترین فلم کا اعزاز کیوبا کی فلم ’اسٹریٹ 232‘ نے حاصل کیا۔

ماریہ زخارووا نے بتایا کہ انہیں خود اس تقریب میں بھارتی موسیقار ایم ایم کیراوانی کو فلم ’دی گریٹ تنوی‘ کی موسیقی کے لیے ایوارڈ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، تاہم بھارتی موسیقار تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، اس لیے ان کا اعزاز بعد میں پہنچایا جائے گا۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روسی عوام کی ایک اہم خصوصیت دوسرے ممالک کی ثقافت اور فنون میں دلچسپی لینا اور ان کی قدر کرنا ہے، اور ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘ جیسے بین الاقوامی ثقافتی پروگرام روس کی اسی دیرینہ روایت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ماریہ زخارووا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روسی وزارتِ خارجہ اور بیرونِ ملک روسی سفارتی مشنز مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔