LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ

معاون خصوصی شفیع جان کا طلال چوہدری کے الزامات پر سخت ردعمل

Web Desk

13 January 2026

اسلام آباد: معاون خصوصی شفیع جان نے طلال چوہدری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات حقائق کے منافی اور سیاسی بدنیتی پر مبنی ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف منظم پراپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے اور کبھی افغانستان، کبھی دہشت گردوں سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عظمیٰ بخاری، اختیار ولی، طلال چوہدری اور عطا تارڑ کو صوبائی حکومت پر الزام تراشی کے لیے ہائر کیا گیا ہے، اور یہ وہ لوگ ہیں جو عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں نے پارلیمان کو ہائی جیک کیا اور عوام کے واضح مینڈیٹ پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی اپیل کی کہ منتخب صوبائی حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے۔

شفیع جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں دہشت گردوں کے خلاف امن جرگے منعقد کیے گئے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اپوزیشن شریک ہوئے اور پندرہ نکات پر اتفاق کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو 31 ارب روپے فراہم کر کے دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات یقینی بنائے، محض بیانات نہیں۔