LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ

دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج

Web Desk

31 July 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیکیورٹی صورتِ حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، وہ بلا مشروط ہتھیار ڈال دیں ورنہ انہیں مکمل ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 40,348 آپریشنز کیے، جن میں بلوچستان میں 31,080 اور خیبر پختونخوا میں 7,177 آپریشنز شامل ہیں، جبکہ 2,084 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اس دوران 819 جری جوانوں اور 322 شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ سال 2026 میں ہونے والے 28 بم دھماکوں میں زیادہ تر افغان شہری ملوث تھے اور افغان طالبان رجیم ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاداری صرف ریاستِ پاکستان سے ہوگی اور ریاست کے سامنے کسی بھی قسم کی شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی۔