شاداب خان نے کامیابی اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی
Web Desk
26 October 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں حاصل ہونے والی تاریخی فتح کو اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں شاداب خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے حارث رؤف کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پوری ٹیم نے ایک اتحاد کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کا 242 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 1 وکٹ سے حاصل کر لیا۔ شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 113 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی تاریخی شراکت داری قائم کر کے قومی ٹیم کو فتح دلائی۔
متعلقہ عنوانات
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی، صدر اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
26 October 2026
شاداب خان کی شاندار سنچری، پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا
26 October 2026
کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا
26 October 2026
پاکستان انگلیڈ ون ڈے میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
25 October 2026
کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا
25 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
25 October 2026
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
25 October 2026