نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور رینچ نکل آئے، ڈاکٹرز حیران
Web Desk
1 January 2026
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ نوجوان کو پانچ روز سے شدید پیٹ درد کی شکایت تھی، جس پر اہلِ خانہ نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ مریض کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے مختلف طبی معائنے اور سونوگرافی کروائی، جن کے نتائج نے طبی عملے کو حیران کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق سونوگرافی سے انکشاف ہوا کہ نوجوان کے معدے میں کئی سخت اور نوکیلی اشیا موجود ہیں۔ اسپتال کے سینئر سرجن کا کہنا تھا کہ یہ اشیا معدے کی اندرونی دیوار تک پہنچ چکی تھیں اور کسی بھی وقت جان لیوا پیچیدگی کا سبب بن سکتی تھیں۔
صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا۔ یہ پیچیدہ سرجری دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، جس کے دوران نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور 2 لوہے کے پانے احتیاط سے نکالے گئے۔
سرجنز کے مطابق اگر آپریشن میں مزید تاخیر ہوتی تو مریض کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی مسائل کا شکار ہے اور غیر معمولی طور پر ایسی اشیا نگل لیتا تھا جو کھانے کے قابل نہیں ہوتیں۔
سرجری کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے جبکہ اسے مزید علاج کے ساتھ ساتھ نفسیاتی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026