LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

مغرب زیلنسکی کی مبینہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے: روسی وزیر خارجہ

Web Desk

29 July 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مغربی ممالک ولادیمیر زیلنسکی کی مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کو نمایاں کر کے روس کو اسٹریٹجک شکست دینے اور تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب، برطانیہ اور امریکا کی قیادت میں یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کر کے روس کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ روس میں اندرونی عدم استحکام پیدا کیا جا سکے، لیکن روسی عوام نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ روس کو جذباتی ردعمل دینے کے بجائے “مثبت اور تعمیری غصے” کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، جس کا مطلب ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں مزید تیزی سے خود مختار ترقی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مغربی جنگ بندی کی تجویز کو ایک الٹی میٹم قرار دیتے ہوئے رد کیا اور کہا کہ موجودہ محاذ پر جنگ روکنے کا مقصد کیف حکومت کو برقرار رکھنا اور روس میں شامل ہونے والے علاقوں کے ریفرنڈم کو تسلیم نہ کرنا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ روس کے بنیادی قومی مفادات میں ملک کی خودمختاری، محفوظ سرحدیں اور بیرونی مداخلت سے آزادی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس چین اور بھارت سمیت دیگر بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعاون جاری رکھے گا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مغرب بھی ایک منصفانہ اور مساوی عالمی نظام کو قبول کرنے پر مجبور ہوگا۔