LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: شزہ فاطمہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر

دنیا کے امیر ترین بادشاہ کی دولت کا راز: کرایے سے اربوں کا منافع

Web Desk

7 January 2026

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، المعروف کنگ رام، دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں سرفہرست سمجھے جاتے ہیں، جن کی دولت کا حجم تقریباً 50 ارب ڈالر بتایا جاتا ہے۔

عالمی رپورٹس کے مطابق کنگ رام کی مجموعی دولت پاکستانی روپوں میں 4.5 لاکھ کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ اگرچہ یہ دولت دنیا کے بڑے ارب پتی تاجروں کے برابر نہیں، تاہم ان کے شاہانہ اثاثے اور آمدنی کے ذرائع انہیں دنیا کے امیر ترین شاہی خاندانوں میں نمایاں مقام دیتے ہیں۔

بادشاہ رام کی دولت کا بڑا حصہ کرایے کی آمدنی سے حاصل ہوتا ہے۔ 2018 میں کراؤن پراپرٹی بیورو کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہ تمام شاہی اثاثوں کے براہِ راست مالک بن گئے، جس سے ان کی مالی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کے پاس تھائی لینڈ بھر میں ہزاروں قیمتی جائیدادیں ہیں جن میں تجارتی عمارتیں، ہوٹل، محلات اور ریزورٹس شامل ہیں۔

اندازوں کے مطابق کنگ رام تقریباً 6 ہزار 560 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، جس پر 40 ہزار سے زائد جائیدادیں قائم ہیں۔ صرف بنکاک میں ہی 17 ہزار سے زائد پراپرٹیز سے انہیں سالانہ اربوں روپے کرایے کی مد میں آمدن ہوتی ہے۔

کرایے کے علاوہ بادشاہ کی دولت میں بینکنگ اور صنعتی شعبوں کا بھی اہم کردار ہے۔ وہ سیام کمرشل بینک کے لگ بھگ 23 فیصد اور سیام سیمنٹ گروپ کے تقریباً 33 فیصد حصص کے مالک ہیں، جو تھائی معیشت کے بڑے ادارے شمار ہوتے ہیں۔

کنگ رام کے شاہانہ طرزِ زندگی کا اندازہ ان کے نجی اثاثوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ان کے پاس 38 نجی طیارے، متعدد ہیلی کاپٹر، 300 سے زائد لگژری گاڑیاں، 52 سونے کی کشتیوں کے علاوہ قیمتی جواہرات اور زیورات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر وہ ہر رات ایک مختلف پراپرٹی میں قیام کریں تو انہیں تمام جائیدادیں دیکھنے میں تقریباً 47 سال لگ جائیں گے۔