کائنات کے آغاز کے مطالعے کیلئے مختصر ترین بگ بینگ تخلیق
Web Desk
31 August 2026
سائنسدانوں نے کائنات کے آغاز کے مطالعے کے لیے تاریخ کا مختصر ترین ‘بگ بینگ’ (مائیکرو بگ بینگ) کامیا بی سے تخلیق کر لیا ہے، جس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کائنات کے ابتدائی لمحات میں مادے کی حالت کیا تھی اور وہ کس طرح موجودہ عناصر میں تبدیل ہوا۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق، یورپی آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (CERN) کے ماہرینِ طبیعیات نے آکسیجن-16 اور نیون-20 کے ہلکے ایٹموں کو آپس میں ٹکرا کر ‘کوارک گلوآن پلازما’ (QGP) پیدا کیا ہے۔ اس سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ انتہائی گرم اور کثیف مادّی حالت صرف سیسے جیسے بھاری عناصر کے تصادم سے ہی ممکن ہے۔ اس اہم تجربے سے سائنسدانوں کو کائنات کی پیدائش کے ابتدائی مائیکرو سیکنڈز اور مادے کے ارتقائی عمل کا مزید باریکی سے مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026