LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر

چاند کی مٹی میں چنے اُگا لیے گئے، خلا میں انسانی رہائش کی امید بڑھ گئی

Web Desk

10 March 2026

سائنسدانوں نے چاند کی مٹی جیسی خصوصیات رکھنے والے مرکب میں چنے اُگانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جسے مستقبل میں چاند پر انسانی رہائش کے امکانات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق محققین نے ایسے چنے اگانے میں کامیابی حاصل کی جو زیادہ تر مصنوعی قمری مٹی پر مشتمل مرکب میں اُگائے گئے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی طویل مدتی قمری مشنز کے دوران خلا بازوں کو اپنی خوراک خود پیدا کرنے کے قابل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ قابلِ برداشت مقدار میں چنے ایسے مٹی کے مرکب میں اگائے گئے جو بنیادی طور پر چاند کی مٹی جیسی خصوصیات رکھنے والے مادّوں سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ مرکب اُن قمری نمونوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا جو نصف صدی سے زائد عرصہ قبل NASA کے Apollo missions کے دوران چاند سے زمین پر لائے گئے تھے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس کامیابی سے مستقبل میں چاند پر انسانی زندگی کے امکانات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ناسا اور دیگر خلائی ادارے آئندہ برسوں میں انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجنے اور وہاں مستقل قیام کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر خوراک کی پیداوار ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ وہاں کا سخت ماحول اور ناہموار مٹی زرعی سرگرمیوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، تاہم نئی تحقیق اس سمت میں امید افزا پیش رفت سمجھی جا رہی ہے