LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر

چوہے انسانوں یا دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں، سائنسدان کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو دیکھیں

Web Desk

10 March 2026

سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ یہ جاننے میں کامیابی حاصل کر لی ہے کہ چوہے دنیا کو کس طرح دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ماہرین نے چوہوں کی دماغی سرگرمیوں کی بنیاد پر ایک مختصر ویڈیو تیار کی ہے جس سے ان کی بصری دنیا کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق University College London کے ماہرین نے انجام دی جس میں چوہوں کے دماغی سگنلز کو ریکارڈ کر کے انہیں ویڈیو کی شکل میں تبدیل کیا گیا۔ تیار کی گئی ویڈیوز اگرچہ دھندلی ہیں، تاہم اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چوہے انسانوں کی سرگرمیوں کو دماغی طور پر کس طرح پراسیس کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران چوہوں کو انسانوں کی مختلف سرگرمیوں اور کھیلوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں، جس کے بعد ان کی دماغی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ محققین کے مطابق انسانوں سے تو سوال پوچھ کر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن جانوروں کے ساتھ ایسا ممکن نہیں، اس لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

اس مقصد کے لیے Artificial Intelligence پر مبنی ایک پروگرام استعمال کیا گیا جو چوہوں کے دماغ میں ہونے والی برقی سرگرمیوں اور تبدیلیوں کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔

محققین نے انفرا ریڈ لیزر کی مدد سے چوہوں کے دماغی نیورونز کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور پھر اسے اے آئی پروگرام میں شامل کر کے ویڈیو کی شکل دی۔ سائنسدانوں کے مطابق انسانوں کے مقابلے میں چوہوں کی بینائی کمزور ہوتی ہے، اسی وجہ سے تیار کی گئی ویڈیو دھندلی نظر آتی ہے، تاہم اسے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے eLife میں شائع ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جانوروں کی سوچ اور انسانوں کے بارے میں ان کے تصورات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے