LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

فلم ’شعلے‘ کا منظر حقیقت بن گیا، محبت کی خاطر بسنتی ہائی وولٹیج ٹاور پر چڑھ گئی

Web Desk

30 December 2025

بھارتی فلم شعلے کا ایک یادگار منظر نصف صدی بعد حقیقی زندگی میں اس وقت تازہ ہو گیا جب میرٹھ میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب سے شادی کے مطالبے پر ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔ فرق صرف اتنا تھا کہ فلم میں ویرو بسنتی کے لیے جان جوکھوں میں ڈالتا ہے، جبکہ اس بار بسنتی خود ویرو کو پانے کے لیے خطرہ مول لے بیٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میرٹھ میں پیش آیا، جہاں بسنتی نامی لڑکی نے محبت کے اظہار اور شادی کے مطالبے کے لیے بجلی کے اونچے ٹاور پر چڑھ کر ہنگامہ برپا کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لڑکی کو نیچے اتارنے کی کوشش کی، تاہم اس نے شرط رکھ دی کہ اگر اس کی شادی ویرو سے نہ کرائی گئی تو وہ اپنی جان دے دے گی۔

کئی گھنٹوں تک پولیس لڑکی کو قائل کرنے میں ناکام رہی۔ بعد ازاں حکمتِ عملی بدلتے ہوئے اس کے محبوب ویرو کو بھی موقع پر بلایا گیا، جس کے بعد حالات قابو میں آئے اور لڑکی کو بحفاظت ٹاور سے نیچے اتار لیا گیا۔

علاقہ ایس ایچ او کے مطابق لڑکا اور لڑکی کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی اور دونوں شادی کے خواہاں ہیں، مگر مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے کے باعث خاندانوں کی جانب سے رکاوٹیں سامنے آ رہی ہیں۔ اسی تنازع نے لڑکی کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ دونوں خاندانوں کو دورالہ تھانے طلب کر کے بات چیت جاری ہے، جبکہ لڑکی کی کونسلنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے خطرناک اقدامات سے بچا جا سکے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ فلمی کہانیاں کبھی کبھار حقیقی زندگی میں بھی حیران کن انداز میں دہرائی جا سکتی ہیں۔