سعودی عرب میں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
Web Desk
5 February 2026
سعودی عرب نے ملک میں موجود لاکھوں اونٹوں کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مملکت کے قیمتی اونٹوں کے ریوڑوں کا بہتر انتظام اور نگرانی ممکن ہو سکے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ اس اقدام سے اونٹوں کی پیداواری صلاحیت اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، جبکہ اونٹوں کا ایک جامع اور قابلِ اعتماد ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا سکے گا۔
وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پوسٹ میں پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو سبز رنگ کا ہے اور جس پر سعودی عرب کا قومی نشان اور سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر نمایاں ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں سعودی عرب میں اونٹوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ تھی۔ اونٹ صدیوں سے عرب دنیا میں نقل و حمل کا اہم ذریعہ رہے ہیں اور آج بھی یہ جانور مالکان کے لیے وقار اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
اونٹوں کی افزائش سعودی عرب میں ایک منافع بخش صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے، اور ہر سال مختلف تہواروں میں اونٹوں کے حسن کے مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں شوقین افراد اپنے اونٹوں پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق بعض مواقع پر بددیانت افراد غیر قانونی طریقوں سے مقابلوں میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے اونٹوں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور پاسپورٹ کا اجرا ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026